پاکستانی شیعہ خبریں

یوم القدس کے موقع پر پاکستان٭ لبیک یا قدس٭ کے نعروں سے گونج اُٹھا،کراچی میں دنیا کا تیسرا بڑا اجتماع منعقد ہوا، اسپیشل رپورٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں اسلامی انقلاب کے بانی اور فرزند اسلام حضرت امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق عالمی یوم القدس منایا گیا اس سلسلہ میں ملک بھر میں عالمی یوم القدس ریلیاں او ر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ پاکستانی خبر رساں ادارہ شیعہ نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بشمول پاراچنار کرم ا یجنسی،پشاور،اسلام آباد،راولپنڈی،جہلم،لاہور،ملتان،ڈیرہ غازی خان،ملتان،رحیم یار خان،بہاولپور،صادق آباد،سکھر،لاڑکانہ،شکار پور،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،کوئٹہ ،سبی،ڈیرہ اللہ یار،خیر پور،نواب شاہ،میر پور خاص،حیدر آباد سمیت کراچی اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں فلسطین مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالیں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے مظاہرے کئے۔

یوم القدس ریلیوں کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،شیعہ علماء کونسل پاکستان،اصغریہ آرگنائزیشن،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔

عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس حوالے سے مرکزی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی گئی جس میں لاکھوں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی ،عاشقان بیت المقدس میں خواتین ،بچوں،بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور عالمی استعمار امریکہ اور برطانیہ کی شدید مذمت کی ۔شرکائے القدس ریلی نے ہاتھوں میں ‘ لبیک یا قدس،لبیک یا حسین(ع)، مردہ بار امریکا، نامنظور اسرائیل کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ امریکی اور صہیونی پرچموں کو نذر آتش کیا گیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں نکالی جانے والی مرکزی آزادی القدس ریلی کو دنیا کی تیسری بڑی ریلی قرار دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران اور بیروت کے بعد کراچی میں یوم القدس کی مناسبت سے تیسرا بڑا اجتماع منعقد ہوا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:: کراچی دنیا کا تیسرا بڑا اجتماع

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button