Uncategorized

شریف برادران سیلاب زدہ علاقوں میں فوٹو سیشن کیلئے قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں، ناصر شیرازی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کا سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ، لیہ میں متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر سال سیلاب کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کی تباہی سینکڑوں مکانات کا مسمار ہونا اور قیمتی جانوں کا نقصان ظالم حکمرانوں کا عوام کو تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے عوام کو بچانا مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ورنہ فلڈ وارننگ سسٹم کو بہتر کر کے نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔ سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ جب سیلاب ہر سال آتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ حکومت نہ ڈیم بنانے کی کوشش کرتی ہے اور نہ ہی لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکالنے کا بندوبست کیا جاتا ہے، فوج کے علاوہ کوئی ادارہ اس وقت نظر نہیں آ رہا جو کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کر سکے۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں فوٹو سیشن کروانے کے لئے قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ہوتے ہوئے نئے ڈیم بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا کیونکہ میاں نواز شریف کے مفادات پاکستان سے زیادہ بھارت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کا مظاہرہ کرے یا سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ نواز برادران نریندر مودی کو یس سر کے علاوہ کچھ نہیں کہیں گے، حکومت گزشتہ برس سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کو آباد کرنے میں ناکامرہی ہے ناجانے اس سال عوام کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے حکومت فوری طور پر متاثرہ افراد کے لئے امداد کا اعلان کرے اور امداد کی ترسیل کو صاف شفاف بنایا جائے۔ سید ناصر شیرازی کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں حکومتی اراکین دورے کر رہے ہیں وہاں پر عام شخص کو سیکیورٹی کے نام پر داخلہ کی اجازت نہیں دی جاتی کچھ لوگوں کو پہلے سے سیکھا کر وہاں بٹھا دیا جاتا ہے جوکہ مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے بازی کرتے ہیں اور اس تمام تر ڈرامے کے بعد شو ختم ہو جاتا ہے متاثرین کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر نااہل اور بے حس حکمرانوں ست توقع رکھنا بے مقصد عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے متاثرہ بھائیوں کی دل کھول کر امداد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button