Uncategorized

ٹیکسلا، برسی شہید قائد کے سلسلہ میں مختلف محافل کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 27 ویں برسی کے سلسلہ میں گزشتہ روز ٹیکسلا میں مختلف محافل اور قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی ایک تقریب شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے تحت منعقد ہوئی جبکہ دوسری ایم ڈبلیو ایم، آئی او اور آئی ایس او کے تحت جامعۃ القائم (عجل) ٹیکسلا میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈویژنل صدر جے ایس او عبداللہ رضا کا کہنا تھا کہ شہید قائد کے خون سے تجدید عہد کرتے ہوئے، ہمیں چاہیے کہ فکر شہید کو زندہ و تابندہ کریں۔ رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ امیر حسین جعفری کا کہنا تھا کہ خدا سے دعا ہے کہ خدا ہمیں پرچم وحدت تلے اکٹھا کرے۔ لوگ آج ابلیسی سیاست پر گامزن ہیں، ولی فقیہ کو مانتے ہیں لیکن ولی فقیہ کے نمائندہ کو نہیں مانتے۔ شہید قائد کو دشمنوں نے پہچان لیا تھا لیکن دوست انہیں نہ پہچان سکے۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ملک شاہ شیرازی، مولانا تجمل حسینی اور مولانا مہدی رضا شیرازی نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button