Uncategorized

دہشتگردی سے متاثر ملت جعفریہ کے خلاف پنجاب حکومت کریک ڈاؤن کررہی ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کیخلاف آپریشن کو متاثر کرنے کے لئے ملت جعفریہ کے خلاف کریک ڈاون کر رہی ہے، ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثر فریق کیخلاف کی جانے والی کارروائیاں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے تین ہزار سے زائد شہداء کے قاتلوں کی سرپرستی اب بھی پنجاب کا وزیر ہی کر رہا ہے، جنوبی پنجاب میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف کارروائی سے پنجاب حکومت گریزاں ہے، شہید شجاع خانزادہ کو اصل دہشت گردوں اور دہشت گردی کے مراکز کیخلاف کارروائی کرنے پر ہی راستے سے ہٹایا گیا، ہمارے خلاف کارروائی دہشت گردوں کی خوشنودی کے لئے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کئی اضلاع سے ہمارے بے گناہ محب وطن سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، ہم پنجاب حکومت کے اس ریاستی ظلم کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے، کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل دہشت گردوں کا سیاسی سرپرست وزیر ملت جعفریہ کیخلاف ایک دفعہ پھر انتقامی کارروائی پر اتر آیا ہے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پنجاب نے صوبے بھر سے بانیاں مجالس، عزادار، علمائے کرام، ذاکرین عظام اور عمائدین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور 26 اگست کو اہم پریس کانفرنس میں ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button