اہم شخصیات کے گھر اور ڈیرے دہشت گردوں کا آسان ہدف ثابت ہو سکتے ہیں، حساس اداروں کی رپورٹ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو حساس اداروں کے توسط سے موصول ہونے والی رپورٹ ارسال کی ہے، جس میں ارکان اسمبلی سمیت صوبہ پنجاب کی 41 اہم شخصیات کی رہائش گاہوں کے سیکیورٹی انتظامات ناقص قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا 19، میانوالی8، خوشاب اور بھکر میں 7، 7 شخصیات کے گھر اور ڈیر ے دہشت گرد وں کا آسان ہدف ثابت ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے وزارت داخلہ پنجاب نے چاروں اضلاع کی سول ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی ہے کہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ سانحہ اٹک جیسی مزید کارروائیوں کی اطلاعات پر حساس ادارے کی طرف سے ضلع سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر کی اہم شخصیات کی رہائش گاہوں اور ڈیرہ جات کا فز یکل جائزہ لینے کے بعد گزشتہ روز میں مرتب کردہ رپورٹ میں سکیورٹی نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی سفارش کی ہے۔