پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں القاعدہ کے حملے کا خدشہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر پاک وہند کی جانب سے کراچی اور پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنے کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک حساس ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق القاعدہ بر صغیر پاک و ہند اور لشکر جھنگوی کا امیر نعیم بخاری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی اور پنجاب میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔ مراسلے کے مطابق ملزمان سیاسی شخصیات ،بیورو کر یٹس،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کیساتھ ساتھ فرقہ وارانہ بنیادوں پر مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی تیاری کر رہے ہیں۔ مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button