Uncategorized

متحدہ علما بورڈ نے غالی ذاکر جعفر جتوئی کے خلاف توہین رسالت، توہین اہل بیت کی کارروائی کی سفارش کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)غالی ذاکرجعفر جتوئی کے خود ساختہ قصوں پر مشتمل خرافات کی روشنی میں متحدہ علما بورڈ پنجاب نے گستاخ رسول اور گستاخ اہل بیت قراردے کر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی سفارش کردی ہے۔ چیرمین مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت متحدہ علما بورڈ پنجاب کے ہونے والے اجلاس میں مولانا قاضی غلام مرتضیٰ ، مولانا عبدالروف فاروقی ، مولانا محمد راغب نعیمی اور مولانا پروفیسر عبدالرحمان لدھیانوی نے شرکت کی۔ جس میں سی سی پی او لاہور کی طرف سے شرعی اور قانونی رائے طلب کرنے کے لئے بھیجی گئی غالی ذاکر جعفر جتوئی کی تقریر کی سی ڈی کو سنایا گیا اورتقریر کے متن کوپڑھ کر غوروخوض کے بعد قراردیا گیا کہ مقدمہ نمبر 923/15 ، زیر دفعہ 295-C، 295-A اور 298-Aپولیس اسٹیشن کوٹ لکھپت لاہور میں نامزد ملزم جعفرجتوئی کے خرافات کا اسلام کے کسی مکتبہ فکر سے کوئی تعلق نہیں ، یہ اہل تشیع کے مقبول عقائد کے بھی خلاف ہے۔ ذاکر مذکورتوہین باری تعالٰی، توہین رسالت صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم ، توہین انبیا علیہم السلام، توہین اہل بیت علیہم السلام ، وہین صحابہ رضوان اللہ علیہم ، اورتوہین شعائر اسلا می کا مرتکب پایا گیا ہے ۔ اس کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ جعفر جتوئی نے چونگی امرسدھو کے علاقے میں ایک مجلس سے خطاب میں ایسے خود ساختہ خرافات کا اظہار کیا تھا۔ جن کا قرآن وحدیث اور آئمہ اہل بیت کے فرامین سے کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ اور من گھڑت قصے سنا کر توہین رسالت و اہل بیت کا ارتکاب کیا۔ ملزم کے خلاف مقامی شیعہ رہنما چودھری نشان علی نے 18۔ اگست کو مقدمہ درج کروایا۔ جس پر اسے 19۔ اگست کو گرفتار کرلیا گیا اور اب جیل میں ہے۔مدعی چودھری نشان علی نے واضح کیا کہ ملزم جعفرجتوئی کے تانے بانے برطانوی خفیہ ایجنسی MI-6 سے ملتے ہیں۔ جو مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے ناخواندہ اور علم دین سے عاری بظاہر ذاکرین کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گستاخ رسول جعفر جتوئی جیسے دیگر غالی ذاکرین حسنین علی کھرل، غضنفر عباس تونسوی، موسیٰ حیدر زیدی، آصف رضا علوی ا ور ان جیسے دیگر ایجنٹ اہل تشیع کو بدنام کرنے کے لئے قصے بنا کر مجلس امام حسین علیہ السلام، عزاداری اور تشیع کے خلا ف عقائد بیان کرتے ہیں۔ جن کا قرآن و حدیث اور فرامین معصومین علیہم السلام سے کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ اس طرح شیعہ کو بدنام کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

غالی ذاکر جعفر جتوئی کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی

 

FIR.jpg

 

جعفر جتوئی کی حقیقت جاننے کے لئے لنک پر کلک کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button