شہید شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث دہشت گردقاسم معاویہ کے سنسنی خیز انکشافات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید وزیر داخلہ پنجاب کو 6 اگست کو بھی ان کے ڈیرے پر ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسکا انکشاف حملے میں ملوث تکفیری دہشتگرد قاسم معاویہ نے دوران تفتیش کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شہید شجاع خانزادہ کے ڈیرے پرحملے میں ملوث تکفیری دہشتگرد قاسم معاویہ نے دوران تفتیش مزید انکشاف کئے ہیں۔ اس نے بتایا ہے کہ خودکش حملے کے لئے زیادہ مدد تکفیری دہشت گردوں کے مقامی تکفیریوں نے کی تھی، خود کش بمبار کو موٹر سائیکل پر ڈیرے پر پہنچایا گیا اور دہشت گرد نے اپنی موٹر سائیکل ڈیرے پر ہی چھوڑدی تھی۔ معاویہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شجاع خانزادہ کو 6 اگست کو بھی ان کے ڈیرے پر ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی ، اس سلسلے میں خودکش حملہ آور کو بھی ان کے ڈیرے پر پہنچادیا گیا تھا لیکن شجاع خانزادہ اس سے پہلے ہی ڈیرے سے جاچکے تھے۔
واضح رہے کہ 17 اگست کو اٹک میں شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ایک بات واضح ہے کہ جب تک تکفیری دہشتگردوں کو مقامی معاونت حاصل نہ ہو اس وقت تک وہ کسی کاروائی میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔حکومت کو چاہیئے کہ تکفیریوں کے مقامی معاونت کاروں اور انکے لیے ریکی کرنے اور انہیں پناہ دینے والوں کو عبرتناک سزا دے اور کسی بھی صورت میں معاف نہ کیا جائے تاکہ دہشتگردوں کی مقامی معاونت ختم ہو دہشتگردی کے ناسور سے چھٹکارا مل سکے۔