Uncategorized

راولپنڈی، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، سب انسپکٹر شھید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)دھمیال بیس کے قریب خفیہ اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 5 مبینہ تکفیری دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 دہشت گردوںکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال بیس میں جوڑیاں کے مقام پر ایک مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں سے مقابلہ ہو گیا، پولیس کے ساتھ مقابلے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑایا۔

دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پولیس انسپکٹر ارشاد بھی شھید ہوگےٗ، جب کہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد کر لی گئی جب کہ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button