Uncategorized

راولپنڈی : معروف خطیب پروفیسر نظیر حسین عمرانی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) راولپنڈی کے علاقے شکریال اقبال ٹاوٗن میں اہلِسنت و الجماعت (سپاہِ صحابہ) کے تکفیری دہشت گردوں کی کار پر فائرنگ سے امام بارگاہ قصرِ سجاداقبال ٹاوٗن کے خطیب اور حشمت علی کالج کے پردفیسر نظیر حسین عمرانی اور انکا محافظ شدید زخمی ہوگےٗ، دونوں زخمیوں کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا گیا، زرائع کے مطابق پروفیسر نظیر حسین آج صبح جیسے ہی اپنی رہائش گاہ سے اپنے کالج جانے کے لیےٗ نکلے تو کچھ فاصلے پر پہلے سے گھات لگاےٗ موجودتکفیری دہشتگردوں نے انکی کار پر فائرنگ کردی، جس سے پروفیسر نظیر حسین عمرانی اور انکا محافظ شدید زخمی ہوگےٗ جنھیں وہاں موجود افراد نے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا

زرائع کے مطابق امام بارگاہ قصرِ سجاد کے خطیب اور حشمت علی کالج کے پروفیسر نظیر حسین عمرانی گزشتہ سال بھی تکفیری دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے تھے اور خدا کے فضل و کرم سے محفوظ رہے تھے، آج ایک بار پھر تکفیری دہشتگردوں نے پرفیسر نظیر حسین پر حملہ کیا جسمیں وہ اور انکا محافظ شدید زخمی ہوےٗ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button