پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ فرقان حیدر عابدی غالی ذاکر جعفرجتوئی کےدفاع کے لئے میں میدان آگئے،علمائےحقہ کو منکر علیؑ قرار دیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے معروف ذاکر اہلیبتؑ علامہ فرقان عابدی غالی ذاکر جعفر جتوئی کے دفاع میں میدان میں آگئے ہیں اور باشعور محبان علیؑ اور علماٗ حقہ جو مذہب اہلیبتؑ کی تعلیمات کے دفاع میں جعفر جتوئی جیسے غالی ذاکرین کے خلاف میدان میںثابت قدم ہیں انہوں نے انکو منکر ولایت علیؑ قرار دیا ہے، اطلاعات کے مطابق نیو رضویہ اور امروہہ سوسائٹی میں علاقہ کی باشعور عوام اپنے علاقہ میں غالی ذاکر جعفر جتوئی کے مجلس پڑھنے پر اعتراض کیا تھا اور احتجاج کیا کہ ایسے شخص کو ممبر رسول پر نا بٹھایا جائے جو اعلانیہ شرک کرتا ہے اور انبیاٗ علیہ سلام کی توہین سمیت مراجع عظام کے خلاف بکواس کرتا ہے، مومنین کے احتجاج کے جعفرجتوئی مجلس پڑھنے میں ناکام رہا جسکے بعد علامہ فرقان عابدی نے وہاں مجلس پڑھی اور غالی اور آئمہ علیہ سلام کی تعلیمات کی دھجیاں بکھیرنےوالے ذاکر کا دفا ع کرتے ہوئے شیعیان علی ؑاور علماٗ حقہ کو منکر ولایت علیؑ قرار دیتے ہوئے پوری مجلس انکے خلاف پڑھ ڈالی ۔

اس مجلس کو سننے والے ایک عام شیعہ نے ہمارےخبر رساں ادارے کا بتا یا کہ علامہ فرقان عابدی قابل احترام شخصت سمجھے جاتے تھے لیکن بلا تحقیق انہوں نے ایک غالی ذاکر کا دفاع کیااور علماٗ حقہ کے خلاف زبان درازی کرڈالی جس پر افسوس ہوا ، اس مومن نے کہا کہ علامہ صاحب پہلے علماٗ اور عوام سے مل کر اصل وجہ جاننے کی کوشیش کرتے ناکہ کہ جذبات میں جو منہ آیا وہ کہہ دیں ۔

عوامی حلقوں نے بھی علامہ فرقان عابدی کی جانب سے اسطرح جعفر جتوئی کی حمایت نے حیران کیا ہے، کیونکہ قوم پر ہر طبقہ علامہ فرقان عابدی کی عزت کرتا ہے، ایک فرد نے بتایا کہ جعفرالائنس میں شامل وہ افراد جو جعفر جتوئی کی سہولت کاری کرتے ہیں وہ علامہ فرقان عابدی کو جعفر جتوئی کے دفاع میں منظر عام پر لائے ہیں کیونکہ وہ خود میدان میں آنے کی ہمت نہیں رکھتے، لہذا علامہ فرقان عابدی کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ کسی کے ہاتھوں استعمال نا ہوں۔

ایک بات دھیاں میں رہے کہ جعفر جتوئیکمپنی منفی پروپیگنڈا کررہی ہے، جسکا اثر علامہ فرقان حیدر عابدی صاحب پر بھی ہوا اور انہوں نے غالیوں کے خلاف مومنین کو منکر مولا علیؑ قرار دیدیا

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button