شیعہ علما کونسل پنجاب کے ضلعی صدور کے انتخاب کا پہلا مرحلہ مکمل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے ضلعی صدور کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے مطابق مولانا سید نصیر حسین موسوی النجفی راولپنڈی، سید افتخار حسین نقوی اٹک، سید سجاد حسین نقوی جہلم، سید احسان حیدر شمسی نارووال، مولانا یعقوب رضا حیدری لاہور، سید نعیم عباس شمسی قصور، سید مسعود الحسن ترمذی جھنگ، صفی الحسنین شیرازی ساہیوال، غازی محمد زمان حیدری پاک پتن، مولانا علی حسین امامی اوکاڑہ، میاں محمد شفیع راجن پور، سید نیئر عباس کاظمی لیہ، ڈاکٹر مرید حسین مظفر گڑھ اور مظہر حسین شیرازی حافظ آباد کے ضلعی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ تمام صدور کے انتخابات دستور کے مطابق ضلعی جعفریہ کونسلوں کے ارکان نے ووٹنگ کے ذریعے کیا۔ جس کی نگرانی صوبائی نمائندوں نے کی۔ واضح رہے کہ 24 مئی کو علامہ ساجد علی نقوی کی زیر نگرانی علی مسجد مدینہ ٹاون فیصل آباد میں علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کو شیعہ علما کونسل پنجاب کا صدر صوبائی جعفریہ کونسل کے ارکان نے بذریعہ ووٹ منتخب کیا تھا۔ جس کے بعد ضلعی تنظیمی نو کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ دوسرا مرحلہ چہلم شہدا کربلا کے بعد شروع کیا جائے گا۔ جس کی حتمی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے نو منتخب عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ خالص قرب اللہ رب العزت کیلئے کام کریں، عہدہ اعزاز ہونے کیساتھ بھاری ذمہ داری بھی ہے۔ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور ان کا پیغام ہر گھر پہنچائیں گے۔ باقاعدگی سے تنظیمی اداروں کے اجلاس منعقد کئے جائیں اور نچلی سطح تک تنظیم سازی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شیعہ علما کونسل کے ونگز کو بھی منظم کیا جائے۔