Uncategorized

چہلم امام حسین علیہ السلام پر پنجاب بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ لاہور پولیس سمیت صوبہ بھر کی پولیس کو ڈبل سواری کے فیصلے سے آگاہ کرد یا گیا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈبل سواری کی آڑ میں صحافیوں، بوڑھے افراد، بچوں اور عورتوں کو پریشان نہ کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button