مضامین

داعش کے دہشت گرد لیبیا میں اڈہ بنا کر اٹلی کو نشانہ بنا سکتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لیبیا میں داعش کی موجودگی بڑھ چکی ہے، بحیرہ روم کے ساحل پر واقع شہر سرت میں داعش کا فوجی اڈہ قائم کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع امریکی ذرائع ابلاغ عامہ نے لیبیا کے مخصوص اداروں کے حوالے سے دی۔ وال سٹریٹ جنرل کے مطابق داعش نے لیبیا میں جاری سیاسی بحران سے فائدہ اٹھا کر سرت میں موجود اپنے جنگجوؤں کی تعداد دو سو سے بڑھا کر پانچ ہزار کر دیا ہے۔ وال سٹریٹ جنرل نے لکھا کہ لیبیا میں اسلامی شدت پسندوں کے اثر و رسوخ میں اضافہ معمر قدافی کا تختہ الٹنے کے بعد ہونے لگا۔ پچھلے چند ہفتوں سے سرت میں آنے والے غیرملکی جنگجوؤں کی تعداد بڑھ رہی ہے کیونکہ داعش کی قیادت نے اپنے حامیوں کو لیبیا ہی جانے کی ہدایت کی ہے بلکہ شام اور عراق سے لیبیائی شدت پسندوں کو واپس لیبیا بھیج دیا گيا ہے۔ لیبیا کے حکام کے مطابق بہت جلد داعش تیل کے ذخائر پر قبضہ کر سکتے ہیں لیکن ان کا اصل مقصد اٹلی پر حملہ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button