پاکستانی شیعہ خبریں

فیصلہ کرنا ہوگا کہ دہشتگردی نے ہمیں ختم کرنا ہے، یا ہم نے دہشتگردی کو، ڈاکٹر عشرت العباد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ دہشت گردی نے ہمیں ختم کرنا ہے یا ہم نے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے کی جانے والی کارروائیوں میں کسی مخصوص جماعت یا مخصوص شخصیت کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے۔ بلدیاتی اختیارات کا معاملہ سیاسی ہے اور یہ سیاسی طریقے سے ہی حل ہونا چاہئے۔ مقامی ہوٹل میں نیب اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے زیر اہتمام زیرو کرپشن 100 فیصد ڈویلپمنٹ،، کے عنوان سےمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، اور ہم نے اس میں اچھے اور برے دہشت گرد کی نشاندہی نہیں کرنی، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ مذکورہ آپریشن میں کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ دہشت گردی نے ہمیں ختم کرنا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کارروائی شروع ہونے کے بعد مختلف سرکاری اداروں میں افسران نے کام روک دیا، جن کی تعداد محدود ہے اور وہ منظم نہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کرپٹ افسران کی فہرست تیار ہونے کے بعد ان کے خلاف انکوائریاں شروع کی جاتی ہیں، اگر کوئی ملوث ہوتا ہے، تو اس کے خلاف کارروائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں ان کارروائیوں کے نتیجے میں کراچی کے شہری سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں، اب سیاسی جماعتوں کا کام ہے کہ وہ اپنے کام سے لوگوں کو متاثر کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button