Uncategorized

خانقاہوں، درسگاہوں اور حجروں میں بیٹھ کرتکفیری دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، حامد سعید کاظمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اولیائے کرام کی تعلیمات کی طرف رجوع کرنا ہو گا، خانقاہوں، درسگاہوں اور حجروں میں بیٹھ کرتکفیری دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، اس کے لئے میدان عمل میں نکل کر اسوہ شبیری پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حقوق اﷲ کے ساتھ حقوق العباد کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، قول و فعل کے تضاد نے ہمیں ملکی اور نجی سطح پر بہت نقصان پہنچایا ہے جس کا تدارک کرنا ضروری ہے۔ فیصل آباد میں حافظ غلام نبی مجددی نقشبندیؒ کے عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی، مذہب و ثقافت کو درپیش خطرات سے آگاہی حاصل کر کے ان کے تدارک کیلئے شریعت و طریقت کی روشنی میں طریقہ کار وضع کرنا وقت کی ضرورت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button