Uncategorized

لاہور، ایام عزا کا آخری جلوس، چپ تعزیہ اختتام پذیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پانڈو سٹریٹ امام بارگاہ سے برآمد ہونیوالا چُپ تعزیہ کا جلوس رات 9 بجے اپنی منزل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ عزاداروں کی کثیر تعداد میں شرکت، جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایام عزاء کا آخری جلوس جسے ’’چپ تعزیہ‘‘ کا جلوس بھی کہا جاتا ہے آج اسلام پورہ پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں علماء و ذاکرین نے اسیران شام کی مدینہ واپسی کے واقعات بیان کئے۔ عزاء خانہ پانڈو سٹریٹ سے برآمد ہونے والا چپ تعزیہ کا قدیمی جلوس نوری بلڈنگ، بلاک سیداں، امام بارگاہ بلتستانیہ، چوک نیلی بار اور سول سیکرٹریٹ سے ہوتا ہوا اپنی منزل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں عزادار مردوخواتین، بچوں اور بوڑھوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شبیہ ذوالجناح، تعزیہ اور علم کی زیارات کے ساتھ عزادار مرثیہ خوانی اور ماتم کرتے رہے۔ چُپ تعزیہ کے جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور راستے میں تمام گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ جلوس کے راستے میں سبیلوں اور نیاز امام حسینؑ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جبکہ متعدد مقامات پر عزاداروں کی چائے کے ساتھ بھی تواضع کی جاتی رہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button