جنرل راحیل شریف کے اقدامات قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر ہیں، علامہ عون نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار بعنوان ’’ قائد اعظم کا پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘علامہ عون نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران علامہ عون نقوی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ ایک ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں تمام مکاتب فکر کے مسلمان اپنے اپنے عقائد و نظریات پر قائم رہ کر اپنی زندگی گزار سکیں اور دوسروں کا احترام ہو، غیر مسلموں کو تحفظ فراہم اور پر امن ماحول لیکن تحریک پاکستان اور قائد اعظم کے مخالفین اور ان کی اولادوں نے قائد اعظم کے پاکستان کا چہرہ مسخ کیا لیکن آج جو کام جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے اور یہ کام ماضی کے حکمرانوں اور سیاست دانوں کو کرنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب اورتکفیری دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کر کے جنرل صاحب نے قائد اعظم کے خوابوں کو عملی جامعہ پہنایا۔ انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ وہ افکار قائد اعظم پر عمل کروانے کیلئے جدوجہد کریں اور قائد اعظم اکیڈمی کو فعال بنایا جائے۔ سیمینار سے علامہ خلیل احمد کمیلی، علامہ جعفر رضا، مولانا غلام علی عارفی، مولانا سخاوت حسین، حکیم محمد احمد، لخت حسنین زیدی، نازش رضا، فخر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا