Uncategorized

شیخ باقر النمر کی شہادت کیخلاف آئی ایس او کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی المناک شہادت کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور حیدری نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے شہید باقر النمر کی تصاویر، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے سعودی حکمرانوں کی غیر انسانی و غیر اخلاقی پالیسیوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر تہور حیدری کا کہنا تھا کہ آل سعود اپنا اقتدار بچانے کیلئے مذہبی، اخلاقی اور قانونی اقدار کو پامال کر رہے ہیں لیکن بے گناہوں کے لہو سے اب آل سعود کا اقتدار نہیں بچے گا اور اس لہو کی بدولت ہی آل سعود رسوا اور ذلیل خوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید شیخ باقرالنمر کی شہادت آل سعود کی بربادی کا پیغام ہے۔ مظاہرین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا سعودی عرب میں بے گناہوں کی شہادت کیخلاف آواز بلند کریں اور انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، عالمی استعمار، انقلاب اسلامی سے خوفزہ ہو کر حریت پسندوں کی  آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے، استعمار ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے اور سعودی عالم دین کو سزائے موت کا جنونی اور بدترین فیصلہ استعماری سازش کی ایک کڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button