Uncategorized

شیخ باقر النمر کی شہادت کیخلاف لاہور میں شیعہ جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی بہیمانہ شہادت کیخلاف لاہور میں شیعہ جماعتوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل، امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ شہریان پاکستان، انجمن عزاداران لاہور سمیت سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے شہید آیت اللہ شیخ باقرالنمر کی تصاویر، بینرز، پلے کارڈ اور سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے میں خواتین کی بھی کثیرتعداد شریک تھی جبکہ معمر افراد نے بھی سعودی حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں سے اظہار برات کرنے کیلئے مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے سعودی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مقررین نے کہا کہ شہید آیت اللہ شیخ باقرالنمر کی شہادت آل سعود کی بادشاہت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکمران اپنی بادشاہت کو بچانے کیلئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں اور حق کے حصول کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرانے کیلئے دھونس اور زبردستی کا سہارا لیتے ہوئے بے گناہوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود دراصل آل یہود ہیں جنہیں امت مسلمہ کی کوئی فکر نہیں، انہیں صرف اپنا مفاد عزیز ہے۔ مقررین نے کہا کہ کہا کہ سعودی عالم دین باقر نمر کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے، عوام کے برحق مطالبات کی پاداش میں سر کا قلم کیا جانا قابل تشویش ہے۔

آئی ایس او کے ڈویژنل صدر علی کاظمی نے شیخ باقر النمر کو شہید کئے جانے کے فیصلہ کو جنونی اور بدترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آل سعود انقلاب اسلامی سے خوفزہ ہو کر حریت پسند آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے، انشاء اللہ شہید باقر کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور آل سعود کے ناپاک وجود کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی آل یہود کی طرح آل سعود کو نفرت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں آل سعود کی غلامی کسی طرح بھی قبول نہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہ اسلام کا قلعہ ہے، آل سعود کا قلعہ نہیں اور ان کی عیاشیوں کا قلعہ نہیں، انشاءاللہ بے گناہوں کا لہو رنگ ضرور لائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم و بربریت کیخلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، استعمار ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے اور سعودی عالم دین کو سزائے موت کا جنونی اور بدترین فیصلہ استعماری سازش کی ایک کڑی ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آیت اللہ نمر شیخ باقر النمر کا ناحق خون آل سعود کی نابودی کا سبب بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم دین شیخ باقر النمر کو حق پسندی کی بنیاد پر دی گئی سزا قابل مذمت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button