Uncategorized

ساجد نقوی لورز کونسل نے شیخ نمر کے قتل پر آل سعود کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین سردار وسیم عباس خان اور سیکر ٹری جنرل آئی اے راجپوت نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر ممتاز عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کی سعودی حکومت کی طرف سے سزائے موت کے خلاف 8۔جنوری کو شیعہ علما کونسل کے یوم احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے بھر پور شرکت کا اعلان کیا ہے۔ مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سرداروسیم عباس خان نے کہا کہ نائجریا ہویا سعودی عرب، بحرین ہو یا یمن حق پرستوں کے لئے مشکلات ہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ کی راہ میں موت سے زیاد ہ بڑی سعادت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انبیا ہوں یا آئمہ علیہم السلام سب کو موت ہی آئی اور صحیفہ کاملہ میں امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں زندگی اللہ کی امانت ہے، وہ اسے واپس لے لے تو ملال اور دکھ کیسا؟ حق کے راستوں میں چلنے والوں کا موت انتظار کرتی ہے اور یہی سعادت اور کربلا والوں کا راستہ ہے۔ خود شہید باقرالنمر کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی رضا پر راضی ہیں ۔وہ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام سے تو بہتر نہیں۔ سردار وسیم عباس خان نے کہا کہ آل سعود کے مظالم ناقابل معافی ہیں، انہیں خون کا حساب دینا ہوگا۔ عوام کے حقو ق کی بات کرنا جرم ہے تو باقرالنمر کے بعد کوئی اور بھی کرتا رہے گا۔ سعودی حکومت کتنے مزید لوگوں کو قتل کرے گی؟ انہیں صدام حسین ، حسنی مبارک، کرنل قذافی کا انجام یاد رکھنا چاہیے۔ ان کے اقتدار کے دن تھوڑے ہیں، حج کے موقع پر فرقہ واریت پھیلانے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم پر حاضری کے موقع پر سختیاں اور نعت پڑھنے پر گرفتاریوں ، حتیٰ کہ ملک بدری جیسیے سعودی کرتوتوں سے اہل سنت عوام بھی پہلے ہی بہت تنگ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button