Uncategorized

داعش کو عالم اسلام کا نمائندہ نہیں کہا جا سکتا، جماعۃ الدعوة کراچی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جماعۃ الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرکے مسلم ممالک کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کی صفوں میںدہشتگرد گروہ  داعش کے تشدد آمیز نظریات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی کراچی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نماز جمعہ کیلئے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اسلامی تعلیمات کا مسخ شدہ چہرہ پیش کر رہا ہے، اسے عالم اسلام کا نمائندہ نہیں کہا جا سکتا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت داعش کے قیام سے مسلم ممالک میں انتشار کا ماحول پیدا کیا گیا، مسلمانوں کی صفوں میں دہشتگرد گروہ داعش کے تشدد آمیز نظریات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، مسلمانوں کی تکفیر بہت بڑا فتنہ ہے، جس نے ہر دور میں عالم اسلام کو نقصان سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو اپنے مسائل کے حل کیلئے باہم مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،دہشتگرد گروہ  داعش کے فتنے کا سدباب بھی عالم اسلام کے اتحاد میں پنہاں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button