Uncategorized

پاکستان ایران گیس منصوبے میں تاخیر نہ کرے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کا خاتمہ ایران کی بڑی کامیابی ہے، اب پاکستان پاک ایران گیس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نہ کرے، عالمی طاقتیں بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف دھمکی آمیز بیان کا نوٹس لیں، ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کیلئے پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف کا متحرک ہونا دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استحصالی نظام نہ بدلا تو خونی انقلاب آئے گا، بھارت سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات کئے جائیں، پٹھان کوٹ واقعہ پر بھارت پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے اذان کیخلاف بدزبانی کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ قومی سانحہ ہے، دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے پاکستان میں غیر ملکی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، ایران پر عالمی پابندیوں کا خاتمہ پاکستان کیلئے بھی مفید ثابت ہو گا، حکمرانو ں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے عام آدمی کی حالت ابتر ہے، پاکستان اشرافیہ کی چراگاہ بن چکا ہے، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی میں تاخیر نہ ہوتی تو ملک امن کا گہوارہ ہوتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button