
مشرق وسطی
ایرانی سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد گروہ جیش الظلم کا اہم کمانڈر ہلاک، متعدد گرفتار
شیعہ نیوز:ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے مرکز زاہدان کے علاقے کورین میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گرد تنظیم جیش الظلم کا اہم آپریشنل کمانڈر ولی محمد شہبخش ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قدس ہیڈکوارٹر کے جوانوں نے وزارت انٹیلیجنس، پولیس، مقامی افراد اور عمائدین کے تعاون سے جمعہ کو کورین کے علاقے میں یہ کامیاب کارروائی انجام دی۔
کاروائی میں ہلاک ہونے والے ولی محمد شہبخش نے گزشتہ سال کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس آپریشن کے دوران قدس ہیڈکوارٹر سے وابستہ ایک رضاکار اسحاق مختاری شہادت کے اعلی مقام پر فائز ہوگئے۔