Uncategorized

چوہدری نثار جیسے بزدل مذمت تک نہیں کرتے, پیپلزپارٹی کے جوابی حملے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلزپارٹی رہنماء وفاقی وزیر داخلہ پر برس پڑے، مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں چوہدری نثار طالبان کا احسان نہیں بھول سکے، وہ الیکشن بھی ٹی ٹی پی کی چھتری تلے جیتے ہیں، چوہدری صاحب جب آتے ہیں لڑائی کی باتیں کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ چوہدری نثار نے جو کچھ کہا صریحاً جھوٹ ہے، ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال پاک فوج کا کارنامہ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری صاحب روایتی دشمنی کو نہیں بھولے، وہ صرف پیپلزپارٹی کو نشانہ بناتے ہیں، میرے لہجے میں وہ تلخی نہیں جو وفاقی وزیر داخلہ کے لہجے میں تھی، خط لکھنے کے بعد انتظار کرنا چاہئے، بے چینی کس بات کی؟۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار پریس کانفرنس کریں تو جواب میری ذمہ داری ہے، اتنی بڑی شخصیت کو جواب نہ دینا آداب کی خلاف ورزی ہوگی، اپوزیشن کی تنقید پر آگ بگولہ نہیں ہونا چاہئے، پیپلز پارٹی بار بار مولانا عبدالعزیز اور طالبان سے متعلق پوچھتی ہے، بتائیںچوہدری نثار بتائیں کہ تکفیری دہشتگردوں کے پاکستانی سرغنہ مولانا عبدالعزیز سے انکا کیا تعلق ہے ؟ وہ مولانا عبدالعزیز عرف برقع والی سرکار کی اتنی عزت کیوں کرتے ہیں کہ اس بھگوڑے مولوی کے خلاف ایک بات سننے کو تیار نھیں ہوتے ؟ وفاقی وزیر داخلہ کا کیا رشتہ ہے برقع والی سرکار سے ؟ چوہدری نثار کی کیا دلچسپی ہے لال مسجد اور جامعہ حفصہ سے ؟

مولا بخش چانڈیو بولے کہ چوہدری نثار علی خان طالبان کا احسان نہیں بھول سکے، وہ تو الیکشن ہی ٹی ٹی پی کی چھتری تلے جیتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کو تکلیف کیا ہے ہم جانتے ہیں، فضا خراب نہیں کرنا چاہتے، وہ جب آتے ہیں لڑائی کی باتیں کرتے ہیں، نواز شریف کبھی وفاق کا چہرہ نہیں دکھاتے، چوہدری نثار کی پالیسی وفاق کا چہرہ نہیں، ہاتھ ہلا ہلا کر سندھ کے عوام کی توہین کرنا وفاق کا چہرہ نہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button