Uncategorized

تصور پاکستان کی تکمیل کشمیر کی آزادی کے بغیر مکمل نہیں، یاور عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس نے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور عالمی طاقتیں کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلوانے میں جان بوجھ کر بے مروتی سے کام لے رہے ہیں۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یاور عباس کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ مذہبی اور شعوری رشتہ ہے جو خون کے رشتہ سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے معتصبانہ رویہ کی بنیاد پر بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہوا ہے اور مظلوم کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے امتِ مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ متحد ہوکر کشمیر کی آزادی کے لیے آواز بلند کریں۔ انکا مزید کہنا تھا قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا جبکہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے تصور پاکستان کے مطابق پاکستان قائم ہوگیا، جس کی تکمیل کشمیر کی آزادی کے بغیر مکمل نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button