اقوام متحدہ کا امدادی سامان شام پہنچ گیا
شیعیت نیوز: امدادی سامان سے لدے ٹرک شام کے متعدد شورش زدہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ۔یہ امدادی سامان صدر بشار الاسد کی حکومت کی طرف سے اجازت کے بعد ادویات اور دیگر اہم اشیائے ضرورت جنگ میں پھنسے لوگوں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفان ڈے مستورا نے امدادی سامان کی فراہمی کو دمشق حکومت کے سیز فائر معاہدے پر قائم رہنے کے لیے ایک امتحان قرار دیا ہے۔ انہوں نے شام امن مذاکرات کے لیے پچیس فروری کی تاریخ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ امدادی سامان کم از کم سات محصور علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
اس خبر کے بعد واضح ہے کہ شام میں اصل مسئلہ بشار الاسد کی حکومت نہیں بلکہ وہ دہشتگرد ہیں جو عالمی ایما پر شام میں حالات کو ناساز گار بنائے ہوئے ہیں، امدادی سامان صدر بشار الاسد کے اجازت سے جانا اس بات کی دلیل ہے کہ بشار الاسد کی حکومت عوام دوست ہے ۔