دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نے پاک فوج کو بہترین فوج ثابت کردیا، آرمی چیف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نے پاک فوج کو بہترین فوج ثابت کر دیا۔ ہر طرح کے خطرے کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک گوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے صحرائے چولستان میں پاک فوج کی دفاعی مشقوں میں شرکت کی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لڑاکا طیاروں سے فضائی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔ جنرل راحیل شریف نے جوانوں سے گفتگو میں کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کرکے پاک فوج نے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی روایتی جنگ کے حوالے سے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ آرمی چیف نے ملتان کور کے ٹارگٹ ایریا میں بھی مشقوں کا معائنہ کیا