مشرق وسطی

حلب کے نواح میں شامی فوج کی پیش قدمی جاری

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے حلب کے مشرقی نواحی علاقے کو آزاد کرانے کی کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے اور اس علاقے میں امن و امان بحال کر دیا ہے۔

شامی فضائیہ نے بھی حلب کے شمال مشرق میں واقع الباب شہر میں داعش کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔

شامی فوج نے اسی طرح حمص کے مشرق میں کئی دیہاتوں پر تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے گولہ بارود کے ذخیروں کو تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ شام میں ہفتے کے روز سے جنگ بندی جاری ہے جس میں دہشت گرد گروہ داعش اور جبہۃ النصرہ شامل نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button