پاکستانی شیعہ خبریں

ملاں فضل اللہ ایسی جگہ ہے جہاں افغان حکومت کا کنٹرول نھیں، افغان سفیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا تکفیری دہشتگرد سربراہ ملا فضل اللہ افغانستان کے ایک ایسے علاقے میں موجود ہے جہاں افغان حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت کے لیے موجودہ حالات سازگار ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال نے پشاور میں افضان کونسل خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یاد رہے کہ ملا فضل اللہ 2009 میں سوات میں فوجی آپریشن کے باعث فرار ہوکر افغانستان میں روپوش ہوگیا تھا،اور وہ اُس وقت بھی وہیں مقیم تھا جب نومبر 2013 میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد ملا فضل اللہ کو تحریک کا امیر مقرر کیا گیا۔سانحہ پشاور کے بعد اور اس سے پہلے بھی حکومت پاکستان نے متعدد مرتبہ افغانستان سے ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button