سندھ میں دہشت گردی کیلئے دہشتگرد مستونگ سے آتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شکارپور اور جیکب آبادسمیت سندہ بھر میں دہشت گردی کے مراکز اور سہولت کار موجود ہیں جن کے خلاف فوجی آپریشن کی ضرورت ہے۔ سندہ میں دہشت گردی کے لئے مستونگ کے دہشت گرد آتے ہیں۔ مستونگ دہشت گردی کا گڑہ بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیریٹری جنرل علامی مقصود ڈومکی نے روہڑی میں منعقدہ شہدائے وقار اسلا م کا نفرنس سے خطاب اور سید عاطف رضاشاہ کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج دنیا بھر میں اسلام کے خلاف ، انسان دشمن سامراجی قوتیں بر سر پیکار ہیں، کیوں کہ اسلام عالمی استعماری قوتوں کے ایجنڈے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دہشت گرد گروہ امریکہ اور اسرائیل کے پیدا کردہ ہیں، جنہیں آل سعود اور سامراجی ممالک کی مکمل سر پرستی حاصل ہے۔ مزاحمتی بلاک کاسامراج دشمن کردار عالم انسانیت کے لیے امن کی امیداور روشنی کی کرن ہے۔حزب اللہ لبنان،ایک مہذب اوراعلیٰ انسانی اقدار کی علمبردار جماعت ہے۔جس نے کبھی ظلم و تشدد اور دہشت گردی نہیں کی ۔ حزب اللہ، امت مسلمہ اور عالم عرب کے لئے فخر و زینت ہے۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شکارپور اور جیکب آبادسمیت سندہ بھر میں دہشت گردی کے مراکز اور سہولت کار موجود ہیں جن کے خلاف فوجی آپریشن کی ضرورت ہے۔ سندہ میں دہشت گردی کے لئے مستونگ کے دہشت گرد آتے ہیں۔ مستونگ دہشتگردی کا گڑہ بن چکا ہے، پاک فوج مستونگ میں دہشت گردی کے مراکز کے خلاف آپریشن کلین اپ کرے