تاریخی شہر تدمر کو آزاد کرانے کی شامی فوج کی کوشش
شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تدمر کے جنوب مغرب میں واقع ھیال پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے اور اس علاقے میں نصب کی گئی بارودی سرنگوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ہی دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے-
مشرقی حمص کے مضافات میں واقع شام کا تاریخی شہر تدمر، مئی دو ہزار پندرہ سے دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے اور اب تک اس دہشت گرد گروہ نے شہر تدمر کے بہت سے تاریخی آثار تباہ کردیئے ہیں-
ایک اور خبر یہ ہے کہ شام کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی حمص کے شہر القریتین میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے- جنوبی شام کے صوبے درعا کے مضافات میں بھی شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچایاہے-
واضح رہے کہ پانچ سال سے زیادہ عرصے سے شام کے بعض علاقے دہشت گرد گروہوں کے قبضے میں ہیں اور ان گروہوں نے شام میں بڑے پیمانے پر جارحانہ کارروائیاں انجام دی ہیں-