Uncategorized
قرارداد پاکستان کی روشنی میں پاکستان کو پروان چڑھانے کے لئے طلبہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آئی ایس او
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے صدر محمد عباس نے 23 مارچ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم پاکستان در اصل تجدید عہد کا دن ہے۔ ہمیں اس دن اپنے وطن سے عہد کرنا چاہیئے کے پاکستان کی سالمیت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس عظیم سرزمین کے حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں پیش کی ان قربانیوں کو یاد کرکے ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے طلبہ کو ہر اول دستے کا کرداد ادا کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح تحریک پاکستان میں طلبہ نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا اور اس سرزمین کو پانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش کی، اسی طرح آج پاکستان میں درپیش مسائل کے نمٹنے کے لئے ایک بار پھر طلبہ کو متحد و متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔