مشرق وسطی

شامی فوج کی پالمیرا کے علاقے میں پیشقدمی

شامی فوج نے پالمیرا کے نواح میں دہشت گردوں پر شدید حملہ کر کے اسٹریٹیجک نوعیت کی اہم پہاڑیوں پر اپنا کنٹرول کر لیا۔

شام سے موصول ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج، پالمیرا کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے فیصلہ کن کارروائیاں انجام دیتے ہوئے شہر کے مشرقی علاقے میں داخل ہو گئی ہے۔ جمعے کو شامی فوج نے پالمیرا کی ان اہم پہاڑیوں پر کنٹرول کر لیا جن سے پورے پالمیرا شہر پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔ شامی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ جمعے کو جن پہاڑیوں پر شامی فوج نے کنٹرول حاصل کیا ہے وہ پالمیرا کے قدیمی قلعے کے قریب ہی واقع ہیں۔ ایک اور خبر کے مطابق پالمیرا کا تاریخی قلعہ فوجی لحاظ سے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہو گیا ہے اور شامی فوج نے جمعے کو ٓگھمسان کی جنگ میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ شامی فوج نے پالمیرا شہر کو آزاد کرانے کی کارروائیوں کا آغاز کرنے کے بعد پالمیرا کے اطراف کا ایک سو پانچ مربع کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔ اس عرصے میں شامی فضا‏ئیہ نے پالمیرا اور اس کے اطراف میں داعش کے دو سو ٹھکانوں پر دسیوں بار بمباری کی اور داعش کی کم سے کم ساٹھ گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button