Uncategorized

سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور کی تحقیقات کے لئے جی آئی ٹی تشکیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) حکومت پنجاب نے سانحہ گلشن پارک کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جس کے کنوینئر ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی ہوں گے۔

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے سانحہ گلشن پارک کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جو 5 ارکان پر مشتمل ہوگی جب کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی بنانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ کنوینئر ہوں گے جب کہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندوں سمیت دیگر پولیس افسران کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کی شام ملک دشمن اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور اور تحریک طالبان پاکستان الاحرار گروپ کے تکفیری دہشتگرد محمد یوسف کی جانب سےلاہور کے گلشن اقبال پارک میں کئے گئے خودکش حملے میں معصوم بچوں اور عورتوں سمیت 72 افراد شھید اور 300 سے ذائد افرادشدید زخمئ ہوگئے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button