کراچی،تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونیوالا ایک اور شیعہ جوان شھید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) آج بعد نمازِ جمعہ کراچی میں کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سید ہاشم رضوی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے اب سے کچھ لمحوں قبل عباسی شہید اسپتال میں درجہ شھادت پر فائز ہوگئے۔
زرائع کے مطابق آج مسجد و امام بارگاہ باب نجف بفرزون سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے سید ہاشم رضوی، ان کے دوست سید علی سجاد اور ان کے والد سید شاہد حسین کو ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشتگردوں نے شفیق موڑ کے پاس نشانہ بنایا تھا۔
اطلاعات کے مطابق سید ہاشم رضوی اپنے دوست سید علی سجاد اور ان کے والد سید شاہد حسین کے ہمراہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ کراچی کے علاقے شفیق موڑ پر واقع نمک بینک کے سامنے پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سعودی نمک خوار تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد تینوں دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے۔جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے تینوں افراد کو ایمبولینس کے زریعے عباسی شھید اسپتال منتقل کیا لیکن سید شاہد حسین اور انکے جواں سال فرزند سید علی سجاد موقع پر شھادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوگئے، جبکہ سید ہاشم رضوی سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جن کو فوری طبی امداد کے لئے عباسی شھید اسپتال منتقل کردیا گیاتھا ، جہاں انکو انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز سید ہاشم رضا کی جان بچانے کی جان توڑ کوششوں میں مشغول رہے لیکن سر میں گولی لگنے کی وجہ سے سید ہاشم رضا جانبر نا ہوسکے اور کئی گھنٹے تشویشناک حالت میں مبتلا رہنے کے بعد اب سے کچھ لمحوں قبل درجہ شھادت پر فائز ہوگئے۔جواں سال شھید سید ہاشم رضوی بوڑھے والدین کی اکلوتے فرزند اور تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے۔
اس قبل شفیق موڑ پر آلِ سعود کے پالتو تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شھید ہونے والے سید شاہد حسین اور انکے جواں سال فرزند شھید سید علی سجاد کی نمازِ جنازہ اب کچھ دیر قبل بعد نمازِ مغربین مسجدِ خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے موقع پر شھداء کے عزیز و اقارب سمیت ہزاروں مومنین نے شرکت کی