Uncategorized

پانامہ لیکس ایشو حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد سیاسی جماعتوں کے برطانیہ دورے نے عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے، وزیراعظم نواز شریف اقتدار کو بچانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ملتان سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس ایشو حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، لندن میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجتماع دال میں کالا ہونے کا شبہ ہے، سیاسی جماعتوں نے اگر قوم کو بیچا تو قوم معاف نہیں کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ کل جو پارلیمنٹ کو اخلاقیات کا درس دیتے تھے، شرم کا درس دیتے تھے، حیاء کا درس دیتے تھے، آج وہ خاموش کیوں ہیں، آج پوری قوم اُن سے اخلاقیات، شرم اور حیاء کا سوال کرتی ہے۔ اگر ان حکمرانوں میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز ہوتی تو آئس لینڈ اور پولینڈ کے حکمرانوں کی طرح مستعفی ہوجاتے۔

پاکستان میں سیاست عبادت نہیں ایک کاروبار ہے، جتنا کوئی الیکشن میں خرچ کرتا ہے، وہ اُتنی ہی زیادہ کرپشن کرتا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ قوم اس وقت سپریم کورٹ اور پاک فوج کی جانب دیکھ رہی ہے، جس کی ذمہ دار نون لیگ ہے، پاکستانی قوم کو آئس لینڈ، پولینڈ اور دیگر قوموں کی طرح باہر نکلنا ہوگا، جو قومیں اپنا حق نہیں مانگ سکتیں، اُن پر جابر، ظالم اور کرپٹ حکمران مسلط کئے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button