Uncategorized

آرمی چیف کے کرپشن کے خلاف اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم سبق حاصل کریں، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آرمی چیف کے کرپشن کے خلاف عملی اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ نواز شریف بھی سبق حاصل کریں۔ نوازشریف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔ آرمی چیف کے اقدامات سے پاکستان کو بچانے کیلئے امید کی ایک کرن پیدا ہوگئی ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن سے پاک کیے بغیر گزارا مشکل ہے۔ نواز شریف کے خاندان کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس کاروائی عجلت سے کروائی۔ حکومت چاہتی تھی کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن فوج اور رینجرز کی بجائے پولیس کرے تا کہ آٹھ سال سے قائم پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کے دوران چھوٹو گینگ کے پاس پہنچنے والا اسلحہ، گولہ بارود اور خطرناک ہتھیاروں کا پتہ معلوم نہ ہوسکے کہ وہ وہاں کیسے اور کس ذریعہ سے پہنچے؟۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور اس وقت ان کو معلوم نہیں کہ وہ اپنی غیر مقبولیت کے حساب سے نچلی ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اور پاکستانی قوم اس وقت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے عملی اقدامات کی وجہ سے پسند کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button