Uncategorized

لاہور، خانہ فرہنگ میں پاکستان ایران معاشی تعلقات کے حوالے سے "گریٹ ڈائیلاگ" کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں یونائیٹڈ بزنس گروپ پنجاب اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے تعاون سے ایک تقریب ’’گریٹ ڈائیلاگ، پاک ایران تعلقات معیشت ادب و ثقافت کے آئینہ میں‘‘ کے موضوع پر منعقد کی گئی۔ تقریب سے اکبر برخورداری، ڈائریکٹر جنرل اینڈ کلچرل اتاشی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، ایس ایم نصیر، چیئرمین یونائٹڈ بزنس گروپ پنجاب لاہور، میاں طارق شفیع سابق ریجنل چیئرمین ایف سی سی سی، ناصر سعید نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس، محمد وسیم رضا چیئرمین بچومن ایسوسی ایشن پاکستان، کاشف انور، سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس لاہور، آفتاب احمد ویرہ سابق نائب صدر لاہور چیمبر، حسنین رضا مرزا، سابق ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر لاہور، احسن سرور سابق نائب صدر ساہیوال چیمبر، میاں زاھد جاوید ایگزیکٹیو ممبر لاہور چیمبر، رضوان اختر شمسی ایگزیکٹیو ممبر لاہور چیمبر، پروفیسر ڈاکٹر کاظمیان مقدم، آغا نعمت اللہ مظہر، محمد اعجاز خان، محمد یٰسین، سید عابد مصطفٰی زیدی، آغا زاہد علی، سید ظفر رضوی نے خطاب کیا۔ تقریب میں مقررین نے پاک ایران تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رائس، لائیو سٹاک، لیدر، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، شوز، کیمیکل، پیٹرو انڈسٹری اور زبان و ادب و ثقافت کے حوالے سے وسیع پیمانے پر کام ہوسکتا ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ دونوں ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button