Uncategorized

سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا، را ایجنٹ و القاعدہ دہشتگرد عام شہری نکلے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا، کراچی میں را ایجنٹ اور القاعدہ کارندے بتائے جانیوالے عام شہری نکلنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی میں گرفتار افراد سے متعلق پریس کانفرنسوں میں سنسنی خیز انکشافات کئے، کسی کو القاعدہ کا کارندہ بتایا تو کوئی را ایجنٹ قرار دیا گیا، مگر عدالتوں میں پیشی پر اصل صورتحال کھل کر سامنے آگئی۔ سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے 16 اپریل کو نیوز کانفرنس میں را کے ایجنٹ کی گرفتاری کی خبر سنائی، لیکن پولیس کے بلند و بانگ دعوے اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے، جب ملزم بچل عدالت میں پیش ہوا، تفتیش میں سارے الزامات جھوٹے نکلے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نا صرف بے گناہ شہری کو رہا کیا، بلکہ جج نے اپنی جیب سے ٹھٹھہ جانے کیلئے اس غریب کو کرایہ بھی دے دیا۔

یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے، اس سے پہلے القاعدہ کے ایجنٹس قرار دیئے جانیوالے تاجر شیبہ احمد اور ڈاکٹر رقیب بھی الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر رہا کئے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 16 اپریل کو کراچی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی سیل نے ٹھٹھہ میں کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 2 ایجنٹ گرفتار کئے، جن سے حساس مقامات کی تصاویر بھی ملیں، گرفتار ’’را‘‘ ایجنٹوں میں صدام حسین اور بچل شامل تھے، جنہیں بھارت نے کوڈ فراہم کئے تھے، جبکہ گرفتار ملزمان ماہی گیروں کے بھیس میں کام کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button