علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں نمائش چورنگی کراچی پر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف اسلام آباد میں جاری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی جانب سے نمائش چورنگی پر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردیا گیا ہے، مجلس وحدت کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، کراچی کے رہنما میثم عابدی، علامہ مبشر حسن ، علی حسین نقوی ، علامہ علی انور جعفری ،علامہ صادق جعفری ،علامہ احسان دانش ،ناصر حسینی ، ڈاکٹر مدثر حسین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں شہدائے پاراچنار ،ڈیرہ اسماعیل خان ،شہدائے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ اس احتجاجی کیمپ کا مقصد ملک میں بسنے والی بے گناہ عوام کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی اور ملک خداداد میں جاری دہشتگردی کالعدم جماعتوں کے بڑھتے ہوئے نفوذ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف حکومتی و ریاستی اداروں کی مجر مانہ خاموشی پر اپنا موثر احتجاج ریکارڈ کر وانا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی تازہ دہشتگردی کی لہرپر ملکی محب وطن عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ایسا لگتا ہے کے ملک میں دوبارہ طالبان دہشتگردوں اور ان کی بغل بچہ کالعدم جماعتوں کو فری ہینڈ دیا جا رہا ہے اور پھر سے پروفیشنلز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قومی نقصان کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی مین نمائش چورنگی پر لگایا جانے والا یہ علامتی بھوک ہرتالی کیمپ مرکزی قائدین کے اسلام آباد پریس کلب پر احتجاجی بھوک ہر تالی کیمپ سے مشروط ہے جب تک مرکزی قائدین کا حکم نہیں آجاتا یہ بھوک ہڑتالی کیمپ روزانہ جاری رہے گا۔