ڈی آئی خان، جشن امام زمان (عج) کے موقع پر نور و عبادات کی بہار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )بمناسبت 15 شعبان جشن ولادت باسعادت امام زمان (ع) کے موقع پر امامیہ مسجد، جامع مسجد یاعلی اور جامع مسجد صاحب الزمان سمیت امام بارگاہوں و دیگر مساجد میں نور و عبادات کی بہار آئی ہے۔
زرائع کے مطابق 15 شعبان کےمبارک شب میں ڈیرہ اسماعیل خان کا موسم بارش اور ٹھنڈی ہوا کے باعث انتہائی خوش گوار ہوگیا۔ خوش گوار موسم میں رنگ و نور کی یہ روحانی بہار آنکھوں کو خوب بھلی محسوس ہورہی ہے۔ مساجد و مدارس کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ عبادت کی غرض سے آنے والے مومنین کیلئے نیاز سمیت دیگر ضروریات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ جامع مسجد صاحب الزمان اور مدرسہ جامعۃ النجف کو چہار جانب سے برقی قمقموں اور رنگین پردوں سے کمال خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ جشن امام زمان (ع) کے حوالے سے مومنین خصوصی دعا و عبادات میں مصروف ہیں۔