پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی پرویز خٹک سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کے میکانزم پر بات چیت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلٰی سطح کے وفد نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی کی قیادت میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے وزیر اعلٰی ہاوس پشاور میں اہم ملاقات کی۔

زرائع کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزراء مشتاق غنی اور علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے جبکہ مجلس وحدت کے مرکزی رہنما ناصر عباس شیرازی، اسد نقوی، آغا اقبال بہشتی، رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا اور آغا سبطین حسین الحُسینی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی ناصر خان درانی، ہوم سیکرٹری، ہنگو، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور ہزارہ جات سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری، کیسز کی پیروی، اہم کیسز کو ملٹری کورٹس میں بھیجنے، شہداء کے خانوادوں کی مالی کفالت اور لواحقین کو ملازمتوں کی فراہمی سمیت اہم موضوعات پہ اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات میں ان کو یقین دلایا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت انکی شکایات فوری طور پر دور اور قاتلوں کی گرفتاریوں کو یقینی بنائے گی اور آج وزیراعلٰی پرویز خٹک کے ساتھ ہونیوالی اعلٰی سطح ملاقات اسی سلسلہ کی کڑی تھی۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان میں دہشت گردی، شیعہ قتل عام اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف حکومتوں کی عدم کارروائی کے خلاف تیرہ مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button