مشرق وسطی

بحرین کے الحوض الجاف جیل سے متعدد قیدی فرار

البحرین الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  الحوض الجاف جیل سے بیس قیدیوں کے فرار کرجانے کے بعد بحرین کی سیکورٹی فورسیز مکمل طور پر الرٹ ہوگئی ہے اور اس نے جزیرہ سترہ اور دیگر علاقوں میں چیک پوسٹیں قائم کرنے کے علاوہ دارالحکومت منامہ اور الحوض علاقے کے درمیان ایک پل پر بھی چیک پوسٹ بنائی ہے-

سیکورٹی فورسز کی تعیناتی اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں بنانے کے سبب لوگوں کی آمد و رفت میں مشکل پیش آرہی ہے-

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق الحوض الجاف جیل کے بیشتر قیدی، حکومت بحرین مخالف سیاسی سرگرم کارکن ہیں-

واضح رہے کہ بحرینی حکومت نے عوامی احتجاجات کو کچلنے کے لئے بڑے پیمانے پر سیاسی قیدیوں کو جیل میں ڈال دیا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے کیس تیار کرکے ان کو لمبی مدت کی سزائیں سنا رہی ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button