مشرق وسطی

امیر کویت نے مسجد امام صادق (ع) میں اہل تشیع کے ساتھ نماز وحدت ادا کی

امیر کویت شیخ صباح احمد جابر صباح نے منگل کے روز مسجد امام صادق علیہ السلام جو گذشتہ سال دھشتگردانہ حملے کا نشانہ بنائی گئی تھی کو تعمیر نو کے بعد دوبارہ افتتاح کیا۔
مسجد امام صادق (ع) کی اس افتتاحی تقریب میں امیر کویت نے اپنے ہمراہ سرکاری وفد کے ساتھ نماز وحدت ادا کی۔
اس نماز وحدت میں جو امیر کویت کی اقتدا میں ادا کی گئی الصوابر علاقے کی شیعہ سنی شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ کویت کے علاقے الصوابر میں واقع مسجد امام صادق علیہ السلام کو گذشتہ سال نو ماہ رمضان کے دن دھشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ۲۷ افراد شہید اور ۲۲۷ افراد زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button