مشرق وسطی

اسرائیل نواز آل خلیفہ نے شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت باطل قرار دیدی

شیعیت نیوز: بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی ہے۔بحرینی حکومت بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی شہریت سلب کرکے غیر ملکی افراد کو بحرین کی شہریت دے رہی ہے .

بحرینی سائٹ مرآۃ کے مطابق بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ  آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز حکومت نے شیعہ مسلمانوں کو کچلنے اور ان کے حقوق کو دبانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے تازہ ترین اقدام میں بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرکے ایک نیا بحران کھڑا کردیا ہے۔ اس س قبل بحرینی حکومت نے اپوزیشن پارٹی الوفاق کے مرکزی دفتر کو بند کردیا تھا۔ بحرین میں شیعہ مسلمانوں پر بحرینی حکومت کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے بحرینی حکومت بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی شہریت سلب کرکے غیر ملکی افراد کو بحرین کی شہریت دے رہی ہے جو بحرینی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button