Uncategorized

امجد صابری کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی قائم

شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )عالمی شہرت یافتہ منقبت خواں،نعت خواں،قوال شھید امجد صابری کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں شریف آباد تھانے میں درج کرلیا گیا جب کہ واقعہ تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی غربی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق شھیدامجد صابری کے قتل کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ امجد صابری کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔دوسری جانب امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی غربی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی وسطی، ایس ایس پی غربی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی آفس میں ہوا جس میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیو فینسنگ رپورٹ کی روشنی میں کیس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمِ اسلام کے مایہ ناز منقبت خواں،نعت خواں،قوال امجد صابری کو دو روز قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں وہ موقع پر ہی شھید ہوگئے جب کہ ان کی تدفین پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس کی مدد سے قاتلوں سے پہنچنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button