Uncategorized

وزیراعلی سندھ نے امجد صابری قتل اور اویس شاہ کے اغوا پر جے آئی ٹی کی منظوری دے دی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے امجد صابری قتل اور اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر جوائٹ انوئسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے امجد صابری قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پولیس سمیت دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران بھی شامل ہوں گے جب کہ ٹیم دونوں کیسوں میں اب تک گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں سے تفتیش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button