پاکستانی شیعہ خبریں

افغان مہاجرین کو ہر حال میں پاکستان سے جانا ہوگا، عبدالقادر بلوچ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ریاستی و سرحدی امور (سیفران) کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القادر بلوچ نے یہ واضح کیا ہے کہ افغان مہاجرین کو ’چاہے جو ہوجائے‘ پاکستان سے جانا ہوگا۔

زرائع کے مطابق پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے خیبرپختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دینے اور خیبرپختونخواہ کو افغانوں کی سرزمین قرار دینے کے بیان پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے عبد القادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان، افغان پناہ گزینوں کی مزید میزبانی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین نے پاکستان میں 10 لاکھ سے زائد ملازمتیں حاصل کر رکھی ہیں، جس سے مقامی لوگوں مالی مسائل کا سامنا ہے۔وزیر سیفران کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت 20 لاکھ سے زائد مہاجرن کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتی، اس لیے مہاجرین کے پاس پاکستان سے واپس جانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔افغانیوں کی سرزمین افغانستان ہی ہے لیکن اگر کسی کو افغان پناہ گزینوں کے پاکستان سے نکال جانے سے تکلیف ہے تو وہ ان افغان مہاجرین کے ساتھ بخوشی افغانستان جا سکتا ہے۔عبدالقادر بلوچ نے الزام عائد کیا کہ افغانستان اپنے شہریوں کی وطن واپسی سے متعلق اپنا وعدہ پورا نہیں کر رہا اور افغان حکومت نے، مہاجرین کی واپسی سے متعلق پاکستان کے وضع کردہ منصوبے پر عمل نہیں کیا۔عبد القادر بلوچ نے افغان مہاجرین سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت کے خدشات کو حقیقی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی یہ بات درست ہے کہ افغانستان پناہ گزین جرائم میں ملوث ہونے کے علاوہ صوبے کی معیشت اور ثقافت کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button