سانحہ ڈی آئی خان، آئی ایس او کا جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر ملک گیر احتجاج کا اعلان
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ادارے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں ۔
زرائع کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر علی مہدی کا کہنا تھا کہ شہید شاہد شیرازی کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور ملک میں جاری محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ خلاف ملک بھر میں آئی ایس او کی طرف یوم احتجاج منایا جائے گا اور جمعہ کے اجتماعات میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں، جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں، تاکہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جاسکے، تاہم ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ واقعات کی منصفانہ تحقیقات اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا ہوتا تو آج ہم اس طرح کے واقعات نہ دیکھتے۔